مانچسٹر دھماکا،سوشل میڈیا پر50بچےملنےکی خبرجاری

170522204418-11-manchester-arena-0522-exlarge-169

مانچسٹر : کانسرٹ کے بعد مانچسٹر میں ہونے والے دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر  دھماکے کے دوران گمشدہ بچوں سے متعلق مہم شروع کردی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کے تحت شروع ہونے والی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ چل پڑا، جس میں کسنرٹ کے بعد دھماکے سے بھگڈر مچنے کے باعث اکثر بچے اپنے والدین سے بچھڑ گئے تھے۔

postttt

پولا روبنسن نامی خاتون کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس گمشدہ 50 بچے ہیں، جو والدین اپنے بچوں کو تلاش کر رہے ہیں وہ متعلقہ نمبر پر ہالیڈے ان ہوٹل میں آکر ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Manchaster_explosion_medium3

سوشل ميڈيا پر دھماکے ميں گمشدہ افراد کي تصاوير جاري کردي گئيں ہیں، جب کہ والدین کو ہوٹل ہالیڈے ان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

post

اپنی پوسٹ میں پولا کا مزید کہنا تھا کہ بچے محفوظ ہيں، برائے مہرباني اس پيغام کو عام کريں۔ سماء

possstt

Ariana Grande

manchester blast

free taxi service

manchster arena

concert blast

Tabool ads will show in this div