مانچسٹر دھماکا، کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کردی
لندن : برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد برطانوی کنزرویٹو پارٹی نے عام انتخابات کیلئے ہونے والی انتخابی مہم معطل کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مانچسٹر دھماکے کے بعد برطانوی کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی، جب کہ برطانیہ میں عام انتخابات 8 جون کو ہونگے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا یہ بیان مانچسٹر ایرینا میں ہونے والے سانحے کے بعد سامنے آیا ہے۔ مانچسٹر ایرینا پورے یورپ کا سب سے بڑا ان ڈور ایرینا ہے، جس میں 21 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ دھماکے کے وقت 15 ہزار سے زائد افراد اس ان ڈور ایرینا میں موجود تھے۔

دھماکے میں انیس افراد ہلاک، جب کہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے قبل ایرینا میں امریکی گلوکارہ کا کانسرٹ جاری تھا۔ سماء