کراچی،جوتوں کےگودام میں تیسرے درجے کی آگ،امدادی کارروائیاں جاری

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی کے علاقے شیر شاہ میں جوتوں کے گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا ہے جس کے بعد شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

علی الصبح کراچی کے علاقے شیر شاہ میں جوتوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی قریبی فائراسٹیشن سے فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں پہنچی، آگ کی شدت کے باعث آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی، جس کے بعد شہر بھر سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں،
آگ کے باعث گودام کا ایک حصہ گر گیا۔

بیس فائر ٹینڈرزاورچار باؤزرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاہم راستہ نہ ملنے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ سماء

rescue operation

sher shah

fire tenders

rescue teams

Tabool ads will show in this div