مانچسٹر؛ خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک، 50 زخمی

Concert goers react after fleeing the Manchester Arena in northern England where U.S. singer Ariana Grande had been performing in Manchester

مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر سٹی میں کانسرٹ کے دوران خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ برطانوی حکام نے دھماکے کو خودکش قرار دے کر شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مانچسٹر کے علاقے ایرینا میں دھماکا اس وقت ہوا جب امریکی گلوکارہ ایریانا گرانڈے کے کانسرٹ سے لوگ باہر جارہے تھے۔ ہال میں تقریبا 21 ہزار لوگوں کی گنجائش تھی جہاں آٹھ سے دس ہزار افراد موجود تھے۔ واقعے ميں امريکي پاپ سنگر ايريانا گرانڈے محفوظ رہيں۔

دھماکوں کے بعد وکٹوریہ اسٹیشن میں بھگدڑ

برطانوی میڈیا کے مطابق دم گھٹنے سے درجنوں افراد بے ہوش اور کئی لوگ پیروں تلے روندے گئے۔ ایمبولینسز سے زخمیوں کی ایک بڑی تعداد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ واقعے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

DAeHcWmXkAAF3WR

واقعے کے بعد پچاس بچے والدين سے بچھڑ گئے جنہيں شہريوں نے محفوظ مقام پر منتقل کر کے سوشل ميڈيا پر پيغامات جاری کرنا شروع کرديے۔

برطانوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے ریموٹ کنٹرولڈ ڈیوائس سے کیے گئے، جب کہ ایک ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

مانچسٹر دھماکوں سے متعلق عینی شاہد کا اہم بیان

دھماکوں کے بعد مانچسٹر کے وکٹوریہ اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے جس کے باعث مسافر افراتفری کا شکار ہیں۔ سماء

British Police

US Singer

Ariana Grande

serious incident

Victoria station

Tabool ads will show in this div