مانچسٹر؛ خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک، 50 زخمی
مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر سٹی میں کانسرٹ کے دوران خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ برطانوی حکام نے دھماکے کو خودکش قرار دے کر شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
مانچسٹر کے علاقے ایرینا میں دھماکا اس وقت ہوا جب امریکی گلوکارہ ایریانا گرانڈے کے کانسرٹ سے لوگ باہر جارہے تھے۔ ہال میں تقریبا 21 ہزار لوگوں کی گنجائش تھی جہاں آٹھ سے دس ہزار افراد موجود تھے۔ واقعے ميں امريکي پاپ سنگر ايريانا گرانڈے محفوظ رہيں۔
دھماکوں کے بعد وکٹوریہ اسٹیشن میں بھگدڑ
Footage from #Manchester.. Moment the bomb goes off. pic.twitter.com/zchCFdEQj5
— Dying Continent (@JimMoriarty36) 23 May 2017
برطانوی میڈیا کے مطابق دم گھٹنے سے درجنوں افراد بے ہوش اور کئی لوگ پیروں تلے روندے گئے۔ ایمبولینسز سے زخمیوں کی ایک بڑی تعداد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ واقعے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔
واقعے کے بعد پچاس بچے والدين سے بچھڑ گئے جنہيں شہريوں نے محفوظ مقام پر منتقل کر کے سوشل ميڈيا پر پيغامات جاری کرنا شروع کرديے۔
برطانوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے ریموٹ کنٹرولڈ ڈیوائس سے کیے گئے، جب کہ ایک ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
مانچسٹر دھماکوں سے متعلق عینی شاہد کا اہم بیان
دھماکوں کے بعد مانچسٹر کے وکٹوریہ اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے جس کے باعث مسافر افراتفری کا شکار ہیں۔ سماء