قزاق ہوشیار، دشت سمندری غنڈوں سے نمٹنے آگیا

May 22, 2017

Pmsa Dasht final khi pkg 22-05 khurram

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Pmsa-Dasht-final-khi-pkg-22-05-khurram.mp4"][/video]

کراچی : پاک بحریہ کا نیا جہاز دشت بحری قزاقوں سے اچھی طرح نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بحری قزاق خبردار، سمندری حدود کی حفاظت اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تیسرا بحری جہاز میری ٹائم سیکيورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔

سمندر میں دشت کی دہشت، سمندری حدود کی حفاظت اور بھی ناقابل تسخیر ہوگئی، سی پیک چیلنجنز سے نمٹنے کیلئے تیسرا بڑا جہاز میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا، کراچی ڈاکیارڈ پر پروقار تقریب ہوئی جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر شپنگ میر حاصل بزنجو کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے جہاز کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔

ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی نے بیڑے میں دشت کی شمولیت کو اہم قرار دیا،  تقریب کے اختتام پر پی ایم ایس اے دشت کا ماڈل بھی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کیا گیا۔ سماء

Tabool ads will show in this div