فاروق ستار اور عامر خان کی خوشخبری
کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور رہنما عامر خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
گرفتاری کا خوف یا عدالت کا احترام، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے عدالت کا رخ کرلیا، پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے الزامات پر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 22 اگست کی تقریر پر بانی قائد کو ہی پارٹی سے نکال باہر کیا، لاتعلقی کے باوجود مقدمات قائم کئے گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں بولے عزت کی موت مرنا چاہتے ہیں غداری کے الزام کے ساتھ نہیں، یہ مائنس ایم کیو ایم فارمولا لگتا ہے، غداری کا الزام ہے تو 24 اگست کو ہی گرفتار کرلیتے۔
فاروق ستار نے کہا کہ حکومت کو ہمارے اوپر لگنے والے مقدمات کو واپس لينا چاہئے، ہم نے آج حفاظی ضمانت حاصل کرلی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے فاروق ستار کی 31 مقدمات میں ایک ماہ کیلئے اور عامر خان کی 4 مقدمات میں 10 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اے ٹی سی نے فاروق ستار اور عامر خان کی گرفتاری کا ٹاسک ڈی جی رینجرز کو دیا تھا۔ سماء