ضرب عضب،آئی ای ڈی دھماکےمیں لیفٹننٹ کرنل افتخاراحمدشہید،ترجمان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی : پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں لیفٹننٹ کرنل افتخار احمد جمیل شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی جھڑپ میں لیفٹننٹ کرنل افتخار احمد جمیل شہید، جب کہ دیگر سات اہل کار زخمی ہوئے، کرنل افتخار نے گزشتہ روز بنوں میں ہونے والی جھڑپ کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں شہادت پائی۔

ترجمان کے مطابق لیفٹننٹ کرنل افتخار احمد جمیل ایئر ڈیفنس کور سے وابستہ تھے، جب کہ شہید لیفٹننٹ کرنل کا تعلق ملتان سے تھا، شہید کی نماز جنازہ آج ایک بجے ادا کی گئی۔ شہید افتخار احمد جمیل کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ سماء

ARMY CHIEF

ZARDARI

KILLING

RUSSIA

TALIBAN

RAMZAN

national action plan

SEHRI

roza

mubarak

MUSLIMS

DEAD BODY

ASIM SALEEM BAJWA

cholistan

IED BLAST