سعید غنی کا مصطفیٰ کمال کو کھلا چیلنج
کراچی : پی پی رہنماء کہتے ہیں ایک کال پر شہر بند کرانے کا وقت چلا گیا۔ سعید غنی نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کو کھلا چیلنج دے دیا، کہتے ہیں مصطفیٰ کمال اپنا محلہ بند کرکے دکھادیں تو بڑی بات ہے، گن پوائنٹ پر مسائل حل نہیں ہوتے، پی ایس پی سربراہ زبردستی قانون سازی نہیں کروا سکتے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سینیٹر سعید غنی نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کو چیلنج دے دیا، بولے کہ مصطفیٰ کمال اپنا محلہ بند کرکے دکھادیں تو بڑی بات ہے، ایک کال پر شہر بند کرانے کا وقت ختم ہوگیا، مصطفیٰ کمال گن پوائنٹ پر مسائل حل نہیں ہوتے، کوئی زبردستی قانون سازی نہیں کروا سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں دیگر جماعتوں کے لوگ پیپلزپارٹی میں آرہے ہیں، 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اچھے نتائج دے گی، کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔
پی پی پی رہنماء کہتے ہیں کہ اسلام آباد میں رینجرز کارروائی پر وزیر داخلہ نے آواز اٹھائی، اگر یہی کام سندھ میں ہو تو چوہدری نثار علی خان خاموش رہتے ہیں۔ سماء