چارٹر آف ڈیموکریسی کا پھل نوازشریف کو مل گیا

Khurshed Shah Speech Khi 22-05

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Khurshed-Shah-Speech-Khi-22-05.mp4"][/video]

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے گالم گلوچ کي سياست چھوڑ کر ايشوز کي سياست کي، ہمیں شخصیات سے ہٹ کر فیصلے کرنے چاہئے، اس موقع پر وزیراعظم کو مبارک باد دیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا پھل نوازشریف کو مل گیا۔ اسلام آباد میں ايف پي سي سي آئي کي تقريب سے خطاب میں ہم کسي توڑ پھوڑ ميں حصہ نہيں بنے، آئيني ادارے چلتے رہيں گے، ہم نے گالم گلوچ کي سياست چھوڑ کر ايشوز کي سياست کي، آج ہم کالا کوٹ پہن کر کسي سازش کا حصہ نہیں بنے، میاں صاحب نے کہا شیرہوں کبوتر کھاجاؤں گا، میاں صاحب نے یہ بات جذبات میں کہی۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوست نے کہا سونامی ہوں، تو دوسرا کوئی اور دعویٰ کرتا ہے، اس موقع پر چارٹر آف ڈیموکریسی کا ذکر کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا پھل نوازشریف کو مل گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پھر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے سوال کیا کہ ڈی جی رینجرز اور پولیس زندہ باد کے نعرے کیوں لگتے ہیں، ہمیں شخصیات سے ہٹ کر فیصلے کرنے چاہئے۔ سماء

KHURSHEED SHAH

IMRAN KHAN

panama case

Tabool ads will show in this div