لاہور میں گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں میاں بیوی اور ان کے 3 بچے پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گھر کے سربراہ نے بيوی اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی۔

مالی تنگی یا گھريلو ناچاقی، ماڈل ٹاؤن ميں ہنستا بنستا گھر اجڑ گیا، 5 افراد کے ہلاکت کا واقعہ کيو بلاک ميں پيش آيا، جہاں 45 سالہ بشارت نامی شخص نے مبينہ طور پر اپنی بيوی اور 3 بچوں کو گولياں مار کر قتل کيا اور خودکشی کرلی، مکان کی بالائی منزل پر رہائش پذير بشارت کے بھائی نے واقعے کی اطلاع پوليس کو دی۔

قتل کئے گئے افراد ميں 42 سالہ بشارت، 35 سالہ فائزہ، 8 سالہ عبيد اللہ، 6 سالہ عبدالہادی اور 5 سالہ حبہ شامل ہيں، واقعہ کے اصل محرکات جاننے کیلئے پوليس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، فرانزک ٹيم نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہيں جن میں ایک پستول اور مشروب کا سيمپل شامل ہے۔

پوليس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال کے مردہ خانے بھجوا دی گئی ہيں اور رپورٹ آنے پر قتل کی وجوہات سامنے آئيں گی۔ سماء

Childern

Tabool ads will show in this div