خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

443186127_471d833ec0_b

پارا چنار : خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن کمیٹی کے رضا کاروں سمیت 5افراد جاں بحق،جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں خیل کے مقام پر امن کمیٹی کی گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جب وہ دفتر سے مسجد کی جانب جا رہی تھی۔ 1415399-PakistanArmyKhyberAgencyAPP-1495359035-403-640x480 دھماکے کے نتیجہ میں امن کمیٹی کے دو رضا کاروں سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سماء

IED BLAST

tirah valley

Aman Committee

Peace committee

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div