دنیا کا مہنگا ترین گھر فروخت ہونے کیلئے پیش

methode_times_prod_web_bin_3ee42bd8-656d-11e6-a774-ff13af5d13cb پیرس : فرانس میں تعمیر کردہ دنیا کا مہنگا ترین گھر گروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فرانس میں فروخت کیلئے پیش کیے جانے والے گھر کو دنیا کا سے مہنگا ترین گھر قرار دیا جا رہا ہے۔ house-sale_3 اس گھر کو سوا ارب ڈالرز کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ مکان سنہ 1830ء میں بیلجیئن بادشاہ لیوبولڈ دوم کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ العربیہ کے مطابق یہ محل نما مکان فرانس کے جنوبی شہر نیس کے ’سینٹ جان کیپ فیرا‘ قصبے میں واقع ہے، یہ جگہ سمندر میں ایک چھوٹے جزیرے کی شکل میں پھیلی ہوئی ہے۔ house-sale_2 یہ مکان سوزانا مارینائر لاپوسٹول نامی خاتون کی ملکیت میں ہے۔ جو فرانس کی گریٹ میرینیر خاندان کی اکلوتی خاتون ہیں۔ یہ مکان 1920ء کے عشرے سے ان کے خاندان کے پاس ہے، فی الحال اس منفرد مکان کی خریداری کیلئے کوئی گاہک سامنے نہیں آیا ہے۔ house-sale_1 مکان کی قیمت ایک ارب یورو یعنی سوا ارب ڈالر کے قریب ہے۔ امریکا اور یورپ میں اس وقت کسی مکان کی اتنی زیادہ قیمت نہیں لگائی گئی۔ رپورٹس کے مطابق سوزانا نسبت چھوٹا گھر حاصل کرنے کی خواہاں ہیں،اس لیے اس محل نما مکان کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ سماء

INTERESTING

world's most expensive house

french chateau

Tabool ads will show in this div