مردان یونیورسٹی کلیئرنس آپریشن،اسلحہ،نشہ آوردوائیں برآمد

Mardan Uni Hostel Ex 22-05

مردان : مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے پولیس نے کلیئرنس آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلیں۔ سماء کے مطابق ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ عبدالوالی خان یونیورسٹی میں ہاسٹلز کے مختلف کمروں سے دو ایس ایم جیز، چار پستول، دس میگزین ،گولیاں اور منشیات برآمد کی گئی۔

ڈی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران آئس، شیشہ، 200 گرام چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔ دوسری جانب مردان میں مشال خان کےقتل کے بعد سے بند یونیورسٹی کے مین کیمپس میں تعلیمی سلسلہ 40 روز بعد بحال ہوگیا ہے تاہم یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس تاحال بند ہے۔

Wali Uni Main Campus 22-05 یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق عبد الوالی خان یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ یونیورسٹی کا شنکرکیمپس24 مئی اور گارڈن کیمپس25مئی کو کھولا جائے گا۔ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی 13اپریل کو مشال خان کے قتل کے بعد سے بند تھی۔ سماء

accused of blasphemy

Mardan University

Abdul Wali Khan university

Mashal Khan

university reopens

drugs and weapons recovered

Tabool ads will show in this div