غداری کا الزام ہےتو24اگست کو ہی گرفتار کرلیتے

May 22, 2017

Farooq Sattar SHC Talk Khi 22-05

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/FAROOQ-SATTAR-KHI-PKG-22-05-ALI.mp4"][/video]

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف اب بھی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، ہم نے 22 اگست کی تقرر سے خود کو الگ کیا اور لاتعلقی ظاہر کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے اوپر لگے الزامات کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں، ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل ہوتا رہا، ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جاتا رہا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کیلئے جھوٹے الزام لگائے جاتے ہیں، کراچی پریس کلب پر 22اگست کو سانحہ ہوا تھا، 23اگست کو ہم نے نیک نیتی سے ایک فیصلہ کیا، 22اگست کا مقدمہ ہم پر نہیں بنتا،اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر قائم مقدمات واپس لیے جائیں، غداری کا الزام ہے تو 24اگست کو ہی گرفتار کرلیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے، ہماری پالیسی حب الوطنی کیخلاف نہیں، مائنس لندن نہیں، مائنس ایم کیو ایم فارمولہ لگتا ہے، بائیس اگست کی تقرر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ سماء

FAROOQ SATTAR

Arrest Warrant

Tabool ads will show in this div