کے الیکٹرک کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: کراچی میں بجلی کے بحران اور گرمی کی شدت سے سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بالاآخر نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور کراچی میں بجلی کے شارٹ فال کی وجوہات جاننے کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

چیئرمین نیپرا نے قومی اسمبلی میں کراچی کے بجلی بحران کا معاملہ اُٹھائے جانے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ازخود کمیٹی قائم کی ہے 5 رکنی کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

کمیٹی کراچی میں بجلی پیداوار میں کمی کی اصل وجوہات پر اپنی سفارشات تیار کرنے کے بعد ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ترجمان نیپرا کے مطابق اگر کے الیکٹرک بجلی بحران کی ذمہ دار پائی گئی تو مجاز اتھارٹی کے الیکٹرک کا انتظام سنبھال سکتی ہے۔ سماء

K ELECTRIC

NAPRA

short fall

Tabool ads will show in this div