کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے، کپتان

کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں  ہلاکتوں کی ذمہ داروفاق اور سندھ حکومت ہیں۔

لندن سے کراچی پہنچنے کے بعد ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاق، سندھ اور شہری حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہلاکتوں کے بعد یہاں بھی گرمی سے بچنے کے انتظامات کرنے چاہیئے تھے.

عمران خان ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں پارٹی رہنما کی رہائشگاہ پہنچے۔ کپتان آج جناح اسپتال میں گرمی سے متاثرہ افراد کی عیادت کے ساتھ ساتھ جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات بھی کریں گے۔

ایم کیو ایم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کیے گئے سنسنی خیز انکشافات پر بھی کپتان آج دوپہر پریس کانفرنس کریں گے، کپتان کے مطابق بی بی سی کی رپورٹ عوام کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

press conference

air port

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div