سمندر لاشیں اگلنے لگا، 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

1409691-heli-1494757103 کراچی : ساحل سمندر ہاکس بے پر نہاتے ہوئے ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد ڈوبنے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔ سماء کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، گزشتہ روز دو افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جب کہ پیر کی صبح مزید دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو اداروں کے مطابق لاشیں ہاکس بے اور گڈانی کے ساحل سے نکالی گئیں۔ نوجوانوں کی شناخت تجمل اور حماد کے ناموں سے کی گئی ہیں۔ حماد نامی نوجوان گزشتہ روز ہاکس بے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، جب کہ تجمل حسین گزشتہ روز گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔ تاہم منوڑہ میں ڈوبنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

ناکلی گئی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سمندر کے مختلف مقامات پر پانچ افراد ڈوب گئے تھے۔ سماء

HAWKSBAY

man drowned

karachi beach

Tabool ads will show in this div