خواجہ آصف سیالکوٹ کے درباری ہیں، استعفیٰ دیں، عمران خان
اسٹاف رپورٹ
کراچی : عمران خان نے وزير پانی و بجلی خواجہ آصف کو سيالکوٹ کا درباری قرار ديتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرديا۔
کراچی ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چيئرمين عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی ميں گرمی سے مرنے والوں ميں اکثريت غريب عوام کی تھی، بيرون ملک دولت رکھنے والے امير حکمرانوں کو غريبوں کی کوئی پرواہ نہيں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ مررہے ہيں، سندھ کا شاہی خاندان دبئی بھاگ گيا، آصف زرداری اور نواز شریف کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین 23 سال سے باہر بیٹھے ہیں۔
خواجہ آصف کو کھری کھری سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے درباری کچھ شرم کرو، حیا کرو، استعفیٰ دو۔ سماء
PTI
AltafHussain
NawazSharif
KhwajaAsif
AsifZardari
تبولا
Tabool ads will show in this div