قوم موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکی، پرویز الٰہی

شیخوپورہ : پرویز الٰہی کہتے ہیں قوم موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکی، ن لیگ حکومت ہر کام کمیشن پر کرنا چاہتی ہے، اقتدار میں آکر کالا باغ ڈیم کیا پاکستان ڈیم بنائیں گے۔

شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکمرانوں نے کلبھوشن کے خلاف کوئی بات نہیں کی، بھارتی دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کیخلاف کام کررہا تھا، قوم موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے۔

وہ بولے کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کا امتحان ہے، جے آئی ٹی کی تفتیش منظرعام پر آنی چاہئے، پنجاب حکومت ہر کام کمیشن پر کرنا چاہتی ہے، پیلی ٹیکسی نیلی کرکے کھاگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آئے تو کالا باغ ڈیم کیا پاکستان ڈیم بنائیں گے، بجلی کے منصوبوں پر ڈرامے بازی کی جارہی ہے۔ سماء

KALABAGH DAM

PMLQ

pervez ilahi

Panama

Kulbhushan Yadev

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div