کلبھوشن کو سزا ہوگی، بین الاقوامی عدالتوں کے غلام نہیں، سراج الحق
لاہور : جماعت اسلامی کے امير سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت چاہے نہ چاہے کلبھوشن کو سزا ہوگی، ہمارا اپنا قانون ہے ہم بين الاقوامی عدالتوں کے غلام نہيں۔
لاہور ميں جمعيت انٹرا يوتھ اليکشن کے موقع پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانے کا وعدہ پورا نہیں کر رہی۔، فاٹا کے عوام کو ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے دیا جائے۔
امير جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو سزا ہر صورت ہوگی، ہم نام نہاد عدالتوں کو نہیں مانتے، بین الاقوامی عدالتوں کے غلام نہیں۔ سماء