بچے بےقصور ہیں،چھوڑدیں؛شاہ محمود ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے

May 21, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/SMQ-In-FIA-Isb-Pkg-21-05.mp4"][/video]

SMQ In FIA Isb Pkg 21-05

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف تنقید پر ایف آئی اے نے ہیڈ کوارٹرز بلا کر پی ٹی آئی کارکنوں سے پوچھ گچھ کی تو کارکنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی بھی پہنچ گئے ۔ بولے بچے بے قصور ہیں ،چھوڑ دیا جائے۔ یہ بھی کہا کہ عمران خان کہتے ہیں اظہار آزادی کا حق سب کو ہے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا  اشارہ یہی مل رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈان لیکس ایشو پر بات کرنے کی وجہ سے انکوائری ہو رہی ہے ۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے معاملے پر زیر حراست لیے گئے کارکنان ڈاکٹر فیصل ، اویس خان اور سالارسے بھی ملاقات کی اور انہیں کچھ نصیحتیں کیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ کارکن کسی ایف آئی آر میں نامزد نہیں ۔ ایف آئی اے سے گزارش ہے جو معلومات لینی ہیں لیں اور انہیں فارغ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کارروائی ضرور کرے، اگر کارکن بے قصور ہیں تو چهوڑا جائے ۔ ایف آئی اے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔شاہ محمو دقریشی نے پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔

شاہ محمود قریشی  نےآئیی تقاضا اور اپنی قیادت کا مؤقف بھی واضح کردیا۔ بولے کہ آئین کہتا یے کہ فوج کا احترام کرنا چاہیے، ہم فوج کا احترام کرتے ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں اظہار آزادی کا سب کو حق ہے ، ہمارا کوئی ایسا ارادہ نہیں کہ اداروں کے کام میں رکاوٹ بنیں ۔

اس سے پہلے شاہ محمود قریشی کو اسد عمر نے ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماوں نے سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں کی مذمت بھی کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ  سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، ابتدائی طور پر تحقیقاتی ادارے نے دو سو افراد کی فہرست تیار کی ہے، ان افراد میں پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ ن لیگ کے کارکن بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق معاملے میں چالیس سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جن کے لیپ ٹاپ، آٓئی پیڈ، موبائل فونز کا فرانزک بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ سماءسماء

IMRAN KHAN

CYBER WING

cryber crime

anti army campaign

Baloch rebels

Tabool ads will show in this div