وزیراعظم کے ہمراہ اکرم شیخ بھی سعودیہ عرب کیوں گئے؟؟

May 21, 2017

172.16.22.9_07_20170521140442754

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/AKRAM-SHEIKH-NEW-CIRCLE-21-05.mp4"][/video]

ریاض / اسلام آباد : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ ایڈووکیٹ اکرم شیخ بھی دورے سعودی عرب میں وفد کے ساتھ شامل ہیں، تاہم مختلف حلقوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ اکرم شیخ کس حیثیت سے وزیراعظم کے ہمراہ گئے ہیں۔

ایڈووکیٹ کی وفد میں موجودگی پر سماء نے سوال اٹھایا تو حکمراں جماعت کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کوئی بھی جوان دینے سے قاصر رہے اور میڈیا پر بھڑک اٹھے۔

سماء کے سوالات پر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ وفد میں کون شامل ہوگا یہ فیصلہ ہم نے یا آپ نے نہیں بلکہ وزیراعظم نے خود کرنا ہے، ہر دورے میں ایسے قانونی مسائل ہوتے ہیں، کتنے میڈیا والے جاتے ہیں، تب تو اعتراض نہیں ہوتا، ایک وکیل وزیراعظم کیساتھ چلے گئے تو کیا مسئلہ ہے؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے سوالات کی ضرورت نہیں ہوتی، مختلف شعبوں کے افراد وزیراعظم کے ساتھ ہوتے ہیں، اکرم شیخ بڑے وکیل ہیں، قانونی معاونت بھی ہوسکتی ہے، ابھی تو گئے ہیں،واپس آئیں گے تو تفصیلات ملیں گی، وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ جس کو چاہیں لے جائیں۔ سماء

SAUDIA ARAB

panama case

akram sheikh

Qatari letter

Tabool ads will show in this div