ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیلئے لندن سے براہ راست ہدایات ملیں، خالد شمیم

ویب ایڈیٹر

کراچی : خالد شمیم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کردیئے، کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیلئے لندن سے براہ راست ہدایات ملیں، واقعے کے بعد ہدایت کے مطابق معظم علی کا بلیک بیری فون جائع کردیا، حماد صدیقی کے کہنے پر محسن اور کاشف سے ملاقات کی۔

چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب سے گرفتار خالد شمیم نے حساس اداروں کی تفتیش کے دوران اہم اور سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں، ملزم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی مکمل منصوبہ بندی لندن میں کی گئی، وہیں سے براہ راست ہدایات ملیں، حماد صدیقی کے کہنے پر محسن اور کاشف سے ملاقات کی، دونوں کی معظم علی سے بھی ملاقاتیں کرائیں۔

خالد شمیم نے حساس اداروں کو مزید بتایا کہ محسن جامعہ کراچی اسٹاف کالونی جبکہ کاشف لانڈھی کا رہائشی ہے، دونوں لندن سے روزانہ کال کرتے تھے، ای میل کے ذریعے بھی رابطے میں تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بعد ہدایت کے مطابق معظم علی کا بلیک بیری فون ضائع کردیا، واقعے کے بعد واردات میں ملوث محسن اور کاشف سے ملنے سری لنکا بھی گیا۔

واضح رہے کہ حساس اداروں نے محسن اور خالد کو چمن کے قریب پاک افغان سرحد سے گرفتار کیا، ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ دونوں افراد متحدہ رہنماء کے قتل میں ملوث ہیں، جس پر انہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔ سماء

AltafHussain

DrImranFarooq

Scotlandyard

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div