ٹافیوں کے ریپرز سے تیار میٹھا میٹھا لباس
پینسلوینا: دنیا میں موجود ہر فن مولا نت نئی ایجادات اور فن کا مظاہرہ کرنے میں لگے رہتے ہیں اور ایسا ہی کچھ کیا امریکی ریاست پینسلوینا کی رہاشی خاتون ایمیلی ایلزبتھ ٹاؤن نے، جس نے ٹافیوں کے ریپرز جمع کرکے اپنا لباس تیار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے بی سی نیوز کے مطابق پینسلوینا کی رہاشی خاتون ایلیمی ایلزبتھ ٹاؤن 10ہزار سے زائد ٹافی کے ریپرز کا استعمال کر کے 5سال کی انتھک محنت سے خوبصورت لباس تیار کیا۔
ایمیلی نے ٹافی کے ریپرز کو پہلے استری کیا اور پھر ایک ایک ریپر کو فولڈ کر کے اُن ریپرز کو اس انداز میں دھاگے سے سیا کہ رنگ برنگی ریپرز سے خوبصورت لباس تیار ہوگیا۔
واضح رہے ایمیلی کے شوہر ٹافی کھانے کے بیحد شوقین ہے اور اسی شوق سے متاثر ہوکر ایمیلی نے اُن ٹافی کے ریپرز کو کارآمد بنانے کی ٹھانی اور خوبصورت لباس بنا کر اپنی ذہانت کا ثبوت دے دیا ہے۔ سماء