ٹافیوں کے ریپرز سے تیار میٹھا میٹھا لباس

May 21, 2017
[video width="512" height="288" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Woman-makes-dress-out-of-more-than-10000-Starburst-candy-wr.mp4"][/video]

HT-Starburst-Dress4-MEM-170516_4x3_992 پینسلوینا: دنیا میں موجود ہر فن مولا نت نئی ایجادات اور فن کا مظاہرہ کرنے میں لگے رہتے ہیں اور ایسا ہی کچھ کیا امریکی ریاست پینسلوینا کی رہاشی خاتون ایمیلی ایلزبتھ ٹاؤن نے، جس نے ٹافیوں کے ریپرز جمع کرکے اپنا لباس تیار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے بی سی نیوز کے مطابق پینسلوینا کی رہاشی خاتون ایلیمی ایلزبتھ ٹاؤن 10ہزار سے زائد ٹافی کے ریپرز کا استعمال کر کے 5سال کی انتھک محنت سے خوبصورت لباس تیار کیا۔ ایمیلی نے ٹافی کے ریپرز کو پہلے استری کیا اور پھر ایک ایک ریپر کو فولڈ کر کے اُن ریپرز کو اس انداز میں دھاگے سے سیا کہ رنگ برنگی ریپرز سے خوبصورت لباس تیار ہوگیا۔

https _blueprint-api-production.s3.amazonaws.com_uploads_card_image_480074_97609f7e-fba8-4fa7-af56-d84732ef4087 واضح رہے ایمیلی کے شوہر ٹافی کھانے کے بیحد شوقین ہے اور اسی شوق سے متاثر ہوکر ایمیلی نے اُن ٹافی کے ریپرز کو کارآمد بنانے کی ٹھانی اور خوبصورت لباس بنا کر اپنی ذہانت کا ثبوت دے دیا ہے۔ سماء

INTERESTING

wrappers

starburst

Tabool ads will show in this div