جشن نزول قرآن لیلة القدر نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی: رمضان المبارک کی 27 ویں شب لیلة القدر کے موقع پر ملک بھر کی مساجد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ۔

لاکھوں افراد نے رات عبادت میں گزاری اور رب کے حضور سربسجود رہے اور محافل شبینہ کا بھی اہتمام کیا گیا

عقیدت و احترام سے منائی گئی ستائیس ویں شب پر گناہوں کی مغفرت کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی اور کراچی میں امن و امان کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔


رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو گناہوں سے توبہ کرنے کی رات کہا جاتا ہے۔ جس میں اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ صدق دل سے کی جانے والی توبہ قبول کی جاتی ہے۔

اس موقع پر شہر شہر قریہ قریہ مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اور مساجد میں محافل شبینہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جن میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہوئے ۔

اسلام آباد میں ستائیس ویں شب پر عبادات کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ دیگر مساجد کی طرح فیصل مسجد  کو بھی روشنیوں میں نہلایا گیا۔

مقدس رات میں عبادت کیلئے شہر اقتدار میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پشاور کے علاقے صدر میں واقع سنہری مسجد  کو بھی نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ۔

مسجد کی سجاوٹ ایسی تھی کہ بہت سے لوگوں نے اسے اپنے موبائل کمیروں میں محفوظ کرلیا ۔

کراچی کی مساجد میں بھی محافل شبینہ کا اہتمام کیا گیا۔۔ شہر کی دیگر مساجد کی طرح میمن مسجد کو بھی انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا۔ شہر قائد میں امن کے لئے بھی مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لاہور،فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ میں بھی مساجد میں ستائیسویں شب کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے اور محافل شبینہ کا اہتمام کیا گیا۔ سماء

سے

hijacking

beats

Tabool ads will show in this div