بھارت پوائنٹ اسکورنگ کررہا ہے، مشير خارجہ

Sirtaj Aziz Pc Isb 20-05

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دی گئی، بھارت اپنی دہشت گردی چھپانے کے لیے پوائنٹ اسکورنگ کررہا ہے، ہم کیس کو بھرپور طریقے سے آگے لے جائیں گے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا لیکن بھارت انسانی حقوق کے معاملات کا راگ الاپ کر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان اپنی لیگل ٹیم کو مضبوط کرکے پوری تیاری کے ساتھ آگے بڑھے گا، کوشش کریں گے کہ یہ کیس جتنی جلدی ہوسکے دوبارہ سننے کے لیے پیش ہو۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے یہ بھی کہا کہ عالمی عدالت انصاف ابھی ہمارا موقف سنے گی، بھارت ابھی سے پروپیگنڈا کرکے حقائق سے منہ چھپانے کی کوشش کررہا ہے ۔ سماء

sartaj aziz

International Court of Justice

Kulbhushan Jhadav

Tabool ads will show in this div