افغانستان بھارت کی زبان بولنا بند کرے

ورسک : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان کا امن ہے، ہماری سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی
چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، جب کہ پاکستان کسی ایسی پالیسی کا ساتھ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا جو افغانستان کی خودمختاری اور امن میں خلل ڈالے۔
انہوں نے کہاکہ افغان حکومت الزام تراشی کے بجائے اپنی داخلی کمزوریوں پر توجہ دے ، افغانستان کا بھارت کی زبان میں بات کرنا قابل قبول نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک کے بعد ایران کا دورہ کروں گا، ایران سے ہمارے قریبی تعلقات ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ سماء
NISAR ALI KHAN
TALIBAN
CHAMAN
NDS
تبولا
Tabool ads will show in this div