نئی پیشگوئی؛کہیں گرمی کہیں بارش
اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد ،لاہور سمیت چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد، ملتان، سرگودھا، ساہیوال، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ہزارہ ،پشاور،کوہاٹ ، بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان ، فاٹا اور کشمیر میں بھی بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور لاڑکانہ میں اننچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جبکہ سبی ، شہید بینظیرآباد اور موہن جودڑو میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ سماء