پاکستان کا سپر مشاق طیاروں کو اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

super-mushaq اسلام آباد / کامرہ : پاکستان کی جانب سے ٹرینر طیارے سپر مشاق کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عالمی جریدے کے مطابق طیارے میں جاسوسی اور نگرانی کے آلات بھی نصب کیے جائیں گے۔ عالمی دفاعی جریدے کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے خلاف بڑھتے آپریشن کیلئے پاکستان نے ٹرینر طیارے سپر مشاق کی بڑی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا ہے، عالمی جریدے کی خبر کے مطابق سپر مشاق طیاروں کو جدید بنانے کیلئے اس میں جاسوسی اور نگرانی کے آلات بھی نصب کیے جائیں گے۔ جریدے رپورٹ کے مطابق طیارے کے دونوں پروں کے نیچے گائیڈڈ بم بھی نصب کیے جائیں گے، جب کہ ایک بم گرائے جانے پر طیارے کا توازن برقرار رکھنے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ 2364073 آئی ایچ ایس جینز کی رپورٹ کے مطابق سپر مشاق طیاروں کی مکمل اپ گریڈیشن میں چند ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔ طیارے کو نیا رول ملنے کے بعد اس کے کاک پٹ کو بھی تبدیل کیا جائے گا اور اسے گلاس کا بنایا جائے گا۔ waltonairshowlahore1178-20161022080307-1170x645 سپر مشاق طیارے کی رینج 814 ہے، جب کہ یہ بائیس ہزار فٹ کی بلندی تک محو پرواز ہوسکتا ہے، ٹرینر مشاق 268 کلومیر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتا ہے۔ سماء

Super Mushshak

trainer aircraft

surveillance

reconnaissance

electro-optic/infrared

L3 Wescam MX-10

Tabool ads will show in this div