مردان،عبد الولی خان یونیورسٹی کو 22 مئی سے کھولنے کا اعلان

May 22, 2017

mashaal

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/MARDAN-CIRCLE-EX-15-04.mp4"][/video]

مردان : یونی ورسٹی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے مردان کی عبد الولی خان یونیورسٹی کو بائیس مئی سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں یونیورسٹی کے چترال، تیمر گرہ، بونیر اور پبی کیمپسز کھولے جائیں گے، تاہم اس دوران دفعہ 144 کے تحت طلباء کے اجتماعات، سیاسی سرگرمیاں اور دیگر پروگرامز پر پاپندی عائد ہوگی۔

Mardan Issue FIR Ex 14-04

یونیورسٹی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کیمپس کے اندر اور باہر پولیس چوکیاں بھی قائم کی جائیں گی۔

Mardan Firing 02-033 واقعہ کے بعد عبد الولی خان یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل اور یونیورسٹی کے مردان میں وومن کالج اور 3 کیمپسز سمیت دیگر اضلاع چترال، بونیر، تیمرگرہ اور پبی میں واقع کیمپسز بھی بند رہے، تاہم وائس چانسلر کے زیر صدارت ہونے والے تازہ اجلاس میں یونیورسٹی کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Mardan Enquriry Psh Pkg 15-04

پہلے مرحلے میں 22 مئی سے چترال، تیمرگرہ، بونیر اور پبی کیمپسز میں تدریسی سرگرمیاں شروع ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مردان میں واقع یونیورسٹی کا شنکر کیمپس کھول دیا جائے گا۔ 25 مئی کو یونیوسٹی کے مین کیمپس اور گارڈن کیمپس کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

mashal1

واضح رہے کہ رواں سال تیرہ اپریل کو مشتعل اور وحشت زدہ ہجوم نے توہین رسالت کا غلط الزام لگا کر ہونہار طالب علم مشال خان کو نہ صرف سرعام بے دردی سے قتل کیا، بلکہ اس کی لاش کی بھی بے حرمتی کی گئی، واقعہ میں ملوث 37 ملزمان کو بعد ازاں اعلیٰ عدالت کے نوٹس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیجز سے گرفتار کیا گیا۔ سماء

accused of blasphemy

Mardan University

Abdul Wali Khan university

Mashal Khan

angry mob killed student

Tabool ads will show in this div