واٹر بورڈ کی زمین پر قبضے کی کوشش، 8 افراد گرفتار

Water Board Land Mafia khi pkg 19-05 khurram

کراچی : کراچی ميں قبضہ مافيا آج بھی آزاد ہے، اب نشانہ بنی واٹر بورڈ کی کروڑوں روپے کی زمین، سرکاری عملہ زمین چھڑانے پہنچا تو فائرنگ کرکے ہراساں کيا۔

واٹر بورڈ کی 88 کروڑ روپے کی قیمتی اراضی پر لینڈ مافیا کی رال ٹپک گئی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے قریب زمین پر قبضے کی کوشش ہوئی، واٹر بورڈ کا عملہ واگزار کرانے پہنچا تو آمنا سامنا ہوگیا، ڈرایا دھمکایا ہوائی فائرنگ بھی کردی۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق اراضی سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ پولیس نے خود کو پلاٹ کا مالک ظاہر کرنے والے اور فائرنگ میں ملوث 8 افراد کو دھرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واٹر بورڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ سماء

water board

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div