ٹربیونل میں ہمارےساتھ بدسلوکی کی گئی،وکیل خالد لطیف
لاہور : کرکٹر خالد لطیف کے وکيل نے الزام عائد کيا ہے کہ ٹربیونل نے ان کيساتھ بدسلوکی کی ہے۔
لاہور ميں ميڈٰيا سے گفتگو ميں بدرعالم نے کہا کہ آج خالد لطیف کے انٹرویو کی ریکارڈنگ چلائی گئی جس میں خالد لطیف نے بکیز کی آفر قبول کرنے سے انکارکیا ۔
خالد لطيف کے وکيل نے مزيد کہا کہ پی سی بی کا کوڈ پاکستانی قانون سے متصادم ہے، ناصر جمشید نے خالد لطیف کو کئی بار فکسنگ کی آفر کی ۔ سماء