کلبھوشن کا فیصلہ دی ہیگ میں نہیں مری کی پہاڑیوں پر ہوا، شاہ محمود قریشی

May 19, 2017

Pti Jalsa Shah Mehmood Speech Qta 19-05

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Pti-Jalsa-Shah-Mehmood-Speech-Qta-19-05.mp4"][/video]

کوئٹہ : شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا ہے کہ کلبھوشن کا فیصلہ دی ہیگ میں نہیں مری کی پہاڑیوں پر ہوا ہے، انہوں نے فاٹا میں انگریز کے قانون کی حمایت پر اچکزئی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے پاور شو میں خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی مخالفین پر برس پڑے، بولے کہ ایف سی آر قانون ختم کرنے کی سب نے حمایت کی، محمود اچکزئی انگریز کے قانون کے محافظ بن گئے، انہیں چاہئے کہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، وہ عوام میں پختونوں کے لیڈر ہیں، بند کمرے میں نواز شریف کو سلام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ميں غربت زيادہ ہے تو غيرت بھی ہے، بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہيں ديں گے۔ انہوں نے ن لیگ پر الزام لگایا کہ کلبھوشن کا فیصلہ دی ہیگ میں نہیں بلکہ مری کی پہاڑیوں پر ہوا ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

Panama

Mehmood achakzai

FCR

KULBHUSHAN

Tabool ads will show in this div