خیبر پختونخواپولیس بجلی چوری کرنے میں ملوث نکلی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

پشاور:خیبرپختونخوا میں قانون کے رکھوالے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ خیبرپختونخوا پولیس بجلی چوری کرنے کے ساتھ ساتھ پیسکو کی نادہندہ بھی ہے۔

کے پی کے پولیس کے بجلی چوری میں ملوث ہونے کے انکشاف کے باوجود پیسکو حکام پولیس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، پیسکو حکام کے مطابق صوبے میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں پولیس کا تعاون حاصل ہے اس لیے پولیس پر سختی نہیں کی جا سکتی۔

پیسکو ذرائع کے مطابق پشاور کے 10 تھانوں میں چوری کی بجلی استعمال کی جاتی ہے، سماء نے کچھ تھانوں میں ڈائریکٹ لگائے گئے کنڈوں کی فوٹیج بھی بنالی۔

خیبرپختونخوا پولیس واپڈا کی ساٹھ 60 ملین کی نادہندہ ہے جبکہ صرف پشاور پولیس کے ذمہ ہی 24 ملین روپے واجب الادا ہیں ۔واجبات کی ادائیگی کیلئے پیسکو حکام متعدد بار محکمہ پولیس کو خط لکھ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔ سماء

kpk police

police stations

Tabool ads will show in this div