اگررمضان میں دھرناہواتوروزانہ افطاری میری طرف سےہوگی،زرداری

May 19, 2017

Asif Zardari Pc Psh 17-05

اسلام آباد: پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے چئیرمین آصف علی زرداری نے کہاہےکہ اگرفاٹاوالوں نے اپنےحقوق کےلئےرمضان میں دھرنا دیاتوروزانہ افطاری میری طرف سے ہوگی۔

اسلام آباد میں آصف زرداری سےفاٹاکےارکان پارلیمنٹ نےملاقات کی۔آصف زرداری نےحقوق فاٹاکی ہرتحریک کاساتھ دینےکااعلان کیا۔

آصف زرداری کاکہناتھاکہ فاٹاکےعوام کےساتھ ہیں۔کسی گورنرراج یاپرمٹ راج کونہیں مانتے۔ ان کاکہناتھاکہ فاٹاکوپختونخوا میں ضم کرنےکیلئےساتھ ہیں۔آصف زرداری نےمزید کہاکہ اگر فاٹا کے عوام نے دھرنادیاتوہم ان کےشانہ بشانہ کھڑےہوں گے۔

آصف زرداری نے وعدہ کیاکہ اگردھرنارمضان میں ہواتوروزانہ افطاری میری طرف سےہوگی۔ سماء

ASIF ALI ZARDARI

Tabool ads will show in this div