پی ٹی آئی نے لاہور میں نئی حلقہ بندیوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

ویب ایڈیٹر :


لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب ميں بلدياتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار تیرہ میں ترمیم الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت ہے۔ آئین کے تحت حکومت کو الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار حاصل نہیں مگر اس ترمیم کا سہارا لے کر نئی حلقہ بندیاں حکومت کی مرضی سے کی گئی ہیں جو آئین کی بنیادی روح سے متصادم اور جمہوری اصولوں کی نفی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار تيرہ میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے اور حکومت کی مرضی سے بنائی گئی نئی حلقہ بندیوں کا کام از سر نو الیکشن کمیشن کو سونپا جائے۔ سماء

PTI

PUNJAB

LOCAL BODIES ELECTION

high court

TEHREEK E INSAF

CHALLANGE

Tabool ads will show in this div