کلبھوشن معاملہ،فوج کیجانب وکیل کرنا سمجھ سے بالاترہے

kulbhshan-passport-green_647_041117125346_041117092952

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن معاملے پر شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ فوج نے وکیل دیا، فوج کا عدالتی معاملے پر زیادہ تجربہ ہی نہیں، سارے معاملے میں حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ فوج کی جانب سے وکیل دینے کے بیان پر بھپرے نظر آئے، حکومت اور فوج پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے، اس معاملے میں حکومت کی غیر سنجیدگی سے شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔

KHURSHEED SHAH SOT 19-05

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ معاملے کیلئے فوج نے وکیل دیا، فوج کا عدالتی معاملے پر زیادہ تجربہ نہیں ہوتا، کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے، وزیراعظم کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے تھی۔

_ebbcace0-1deb-11e7-a5a9-704c25d3160d

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کا معاملہ ملکی سلامتی سے تعلق رکھتا ہے، اس موقع پر اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔ سماء

KHURSHEED SHAH

kulbhoshan yadav

Indian Naval Officer

KULBHUSHAN JADHAV

Tabool ads will show in this div