پاک فضائیہ کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری
وادی تیراہ : خیبر ایجنسی کے علاقے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو چن چن کر تباہ کردیا، کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ملک دشمنوں پر زمین مزید تنگ کردی، پی اے ایف کی تازہ کامیاب کارروائی کے دوران شاہینوں نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے تور چھپر میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ کردیئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سماء
INTELLIGENCE
tirah valley
FIGHTER JET
KHYBER 2
PAF bombing
Terrorist Hideout
تبولا
Tabool ads will show in this div