کروڑوں کی کرپشن پر محکمہ تعلیم سندھ کے 9 افسران گرفتار

ویب ایڈیٹر:

کراچی :سندھ کے بہت سے دیگر محکموں کی طرح بلدیہ عظمیٰ کا محکمہ تعلیم بھی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے لیکن کرپٹ افسران کے برے دن شروع ہو چکے ہیں۔

ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی بد عنوانی پر محکمہ تعلیم کے 9 افسران کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات کہتے ہیں سرکار کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔

ڈائریکٹر شاہد حیات کے مطابق بڑی مچھلیاں ماتحت عملے سے کرپشن کی رقم وصول کرتی ہیں۔

آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری اسکینڈل سے متعلق سوال پر ڈائریکٹر ایف آئی اے  سندھ شاہد حیات کا کہنا تھا کہ مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ سماء

sind

shahid hayat

education department

Tabool ads will show in this div