نئے بجٹ کیلئےمنظوری،قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

542bfbd163a72 اسلام آباد : قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں نئے بجٹ کیلئے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔ سماء کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں نئے بجٹ کیلئے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی، جب کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے پی ایس ڈی پی کی منظوری دی جائے گی، سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کرینگے۔ آئندہ مالی سال کےبجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف چھ فیصد مقرر کرنے کی منظوری کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں صوبے کے بقایاجات کے حوالے سے ممکنہ طور پر اہم فیصلے کئے جائینگے، جب کہ صوبائی حکومت کو مالی سال کے بجٹ سے قبل ادائیگیاں کردی جائیگی، اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بھی بجٹ میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ سماء

KPK

GDP

NEC

Budget2017

NFC awards

Tabool ads will show in this div