پشاور،قتل کی جانیوالی4بہنوں کی نماز جنازہ ادا،لواحقین کااحتجاج،انصاف کامطالبہ

ویب ایڈیٹر:


پشاور : پشاور میں کرائے کے گھر کے تنازعے پر جاں بحق چار بہنوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، لواحقین نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کرکے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز پشاور کے علاقے ہشت نگری محلہ حسینیہ میں ملزم نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فارئنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار بہنیں جاں بحق اور ایک چھ سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

مقتول لڑکیوں کے چچازاد بھائی کا کہنا ہے پڑوس میں جوے کا اڈہ چلانے سے منع کرنے پر تلخی ہوئی، جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا سبب کرائے کا گھر اور پیسوں کا لین دین ہے۔ چاروں بہنوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ غم سے نڈھال لواحقین کا کہنا ہے کہ انھیں چوبیس گھنٹے میں انصاف فراہم کیا جائے۔ سماء

PTI

KPK

LAND DISPUTE

OLD DISPUTE

RAMZAN

dead

HEAT WAVE

SEHRI

ISLAM

son

MINOR BOY

CHILD

Tabool ads will show in this div