ہوشیار! جعلی کرنسی کا دھندا کرنیوالا گروپ پکڑا گیا

Fake Currency Lhr Pkg 18-05

لاہور : لاہور ميں 7 سال سے جعلی کرنسی کا دھندا کرنے والا گروہ قانون کی گرفت ميں آگيا، پوليس نے کروڑوں روپے ماليت کے نوٹ اور مشينری بھی قبضے ميں لے لی۔

کاغذ پر نوٹ چھپ چکے تھے، کٹائی ہوتے ہی مارکيٹ ميں سپلائی بھی ہوجاتے مگر پوليس کو بروقت اطلاع مل گئی۔ جعلی نوٹوں کے اس دھندے ميں ايک خاتون بھی شريک تھی، ملزمان سے کرنسی چھاپنے کی مشينری بھی برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتيش ميں ملزمان نے 7 سالوں ميں 35 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی تيار کرنے کا انکشاف کيا ہے، پوليس کو اُميد ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے مارکيٹ ميں جعلی نوٹ سپلائی کرنیوالے افراد بھی قانون کی گرفت ميں آجائيں گے۔ سماء

criminals

fake currency

Printing

Tabool ads will show in this div