محکمہ تعلیم کا سال 18-2017ء کی چھٹیوں کا اعلان
پشاور : محکمہ اعلیٰ تعلیم حکومت خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں کے 18-2017ء کیلئے تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات 27 مئی 2017ء سے 15 اگست 2017ء تک اور موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2017ء تا 31 دسمبر 2017ء جبکہ موسم بہار کی چھٹیاں 2 اپریل 2018ء سے 8 اپریل 2018ء تک ہوں گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی / برفانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی 2017ء تا 29 جولائی 2017ء اور موسم سرما کی چھٹیاں 26 دسمبر 2017ء تا 24 فروری 2018ء جبکہ موسم بہار کی تعطیلات 2 اپریل 2018ء تا 7 اپریل 2018ء تک ہونگیں۔ اے پی پی
KPK
VACATION
summer
spring
AUTUMN
Higher Education Department
تبولا
Tabool ads will show in this div