رمضان کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی بیٹھک 26 مئی کو ہوگی

May 18, 2017

ramadan-moon-sighting-in-saudi-arabia-today-6287-680x413-640x389

اسلام آباد : مرکزی رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 26 مئی کو بیٹھک لگائے گی۔

رمضان المبارک 1438ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 26 مئی (29 شعبان المعظم) کو وزارت مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی رمضان کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کرے گی۔ دریں اثناء رویت ہلال کمیٹی کے علاقائی اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی دن اور اسی وقت اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں منعقد ہوں گے۔ اے پی پی

Royat Hilal Committee

Tabool ads will show in this div