کلبھوشن کی پھانسی کیخلاف فیصلہ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
لاہور :بھارتی جاسوس کلبھوشن ياديو کی پھانسی روکنے کے حوالے سے عالمی عدالت کے فيصلے کیخلاف پنجاب اسمبلی ميں مذمتی قرار داد جمع کروادی گئی ہے، قرار داد ميں کہا گيا ہے کہ حکومت کا عالمی عدالتی دائرہ اختيار کو مان لينا حماقت تھی۔
اپوزيشن ليڈر محمود الرشيد کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد ميں کہا گيا ہے کہ کلبھوشن ياديو پر عالمی عدالت ميں پاکستانی مؤقف کا مسترد ہونا حکومت کی سفارتی سطح پر ناکامی ہے، اور اس کيس ميں عالمی عدالت کے اختيار کو مان لينا ہی حکومت کی حماقت تھی۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت کا فيصلہ نا صرف پاکستان کے اندرونی معاملات ميں مداخلت بلکہ سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، قرار داد ميں مطالبہ کيا گيا ہے کہ حکومت کلبھوشن کے معاملے کو عالمی سطح پر مؤثر انداز ميں پيش کرے اور پاکستان ميں دہشت گردی کروانے کی سازش کو بے نقاب کرے۔ سماء