کلبھوشن کیس، حکومت نے ذمہ داری پوری نہیں کی، سراج الحق

Siraj Ul Haq Rbpr 18-05

اسلام آباد : امير جماعت اسلامی کہتے ہیں کلبھوشن کیس میں حکومت نے ذمہ داری پوری نہیں کی، سراج الحق کا کہنا ہے کہ عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے رياست کی سلامتی يقينی بنائی جائے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کلبھوشن معاملے پر حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ ن لیگ حکومت نے کلبھوشن مقدمے کے تقاضے پورے نہيں کئے، پاکستان کی سلامتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی پر عالمی ادارے کے دباؤ ميں نہيں آنا چاہئے، حکومت دباؤ مسترد کرکے ملک کی سیکیورٹی یقینی بنائے، پاکستان بہتر سمجھتا ہے، اس کی سلامتی کيلئے کيا بہتر ہے۔ سماء

SIRAJ UL HAQ

JIP

stay order

raw agent

Jamaat-e-Islami Pakistan

Kulbhushan Yadev

Tabool ads will show in this div