حکومت نے جان بوجھ کر کیس خراب لڑا، پی ٹی آئی رہنماء کا الزام
اسلام آباد : تحريک انصاف کی رہنماء شيريں مزاری نے حکومت پر عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس جان بوجھ کر کیس خراب لڑنے کا الزام لگادیا، کہتی ہیں کیس نہیں لڑنا تھا تو عالمی عدالت جانا ہی نہیں چاہئے تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کے فیصلے پر حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، بولیں کہ ہم نے جان بوجھ کر کیس خراب لڑا، اگر کیس لڑنا ہی نہیں تھا تو عالمی عدالت جانے کی کیا ضرورت تھی، جندال کے دورہ پاکستان کے بعد بھارت عالمی عدالت گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر سے نا تجربہ کار وکیل کی خدمات لی گئیں، شيريں مزاری نے سوال کيا کہ کيا بھارت کشمیر کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف ميں جائے گا۔ سماء