پوری متحدہ را کیلئے کام کررہی ہے، پابندی لگائی جائے، ذوالفقار مرزا
ویب ایڈیٹر
کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم ہے، الطاف حسین ہی نہیں پوری متحدہ را کیلئے کام کررہی ہیں، فوری پابندی لگادینی چاہئے۔
سماء کے پروگرام نیوز بیٹ میں پارس جہانزیب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ الزامات بغیر کسی وجہ کے نہیں لگتے، 5 سال سے کہہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم دہشتگرد تنظیم ہے، کینیڈا نے بھی متحدہ قومی موومنٹ کو تخریب کار قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جناح پور کا الزام مصدقہ تھا، بریگیڈیئر امتیاز نے لین دین کرکے جناح پور کا الزام واپس لیا، آصف زرداری اور رحمان ملک کے کہنے پر ایسا کیا گیا۔
ذوالفقار مرزا بولے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ایم کیو ایم محب وطن ہو، الطاف حسین ہی نہیں پوری تنظیم "را" کیلئے کام کررہی ہے، متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگادینی چاہئے۔ سماء